Namaz Janaza Mein Sana Durood Aur Dua Buland Awaz Se Parhna

نمازِ جنازہ میں ثناء، درود اور دعا بلند آواز سے پڑھنا

مجیب:مولانا محمد علی عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-2702

تاریخ اجراء: 27شوال المکرم1445 ھ/06مئی2024  ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   نمازِ جنازہ میں اذکار جہری آواز میں کرنےہوں گے یا سری آواز میں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   فقہ حنفی کی رو سے نمازِ جنازہ میں ثناء، درود  اور دعا آہستہ آواز میں پڑھنے کا حکم ہے، یہ جہر سے نہیں پڑھے جائیں گے، کیونکہ یہ ذکر ہیں اور اذکار میں آہستہ پڑھنا سنت ہے۔

   بدائع الصنائع میں ہے: ’’ولا یجھر بما یقراء عقیب کل تکبیرۃ، لانہ ذکر والسنۃ فیہ المخافتۃ‘‘ ترجمہ: نمازِ جنازہ میں ہر تکبیر کے بعد جو پڑھے، اس میں جہر نہ کرے، کیونکہ یہ ذکر ہےاورا س میں سنت آہستہ پڑھنا ہے۔ (بدائع الصنائع،فصل صلاۃ الجنازۃ،ج 1،ص 314،دار الکتب العلمیۃ،بیروت)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم