مجیب:مولانا محمد علی عطاری مدنی
فتوی نمبر:
WAT-2702
تاریخ اجراء: 27شوال المکرم1445 ھ/06مئی2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
نمازِ جنازہ میں اذکار جہری آواز میں
کرنےہوں گے یا سری آواز میں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
فقہ
حنفی کی رو سے نمازِ جنازہ میں ثناء، درود اور دعا آہستہ آواز میں پڑھنے کا حکم ہے،
یہ جہر سے نہیں پڑھے جائیں گے، کیونکہ یہ ذکر
ہیں اور اذکار میں آہستہ پڑھنا سنت ہے۔
بدائع الصنائع میں
ہے: ’’ولا یجھر بما یقراء عقیب کل
تکبیرۃ، لانہ ذکر والسنۃ فیہ المخافتۃ‘‘ ترجمہ: نمازِ جنازہ میں ہر تکبیر کے بعد جو
پڑھے، اس میں جہر نہ کرے، کیونکہ یہ ذکر ہےاورا س میں سنت
آہستہ پڑھنا ہے۔ (بدائع الصنائع،فصل صلاۃ
الجنازۃ،ج 1،ص 314،دار الکتب العلمیۃ،بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟