مجیب: مولانا محمد ماجد رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر: Web-1502
تاریخ اجراء: 25شعبان المعظم1445 ھ/07مارچ2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
نماز جنازہ میں ثنا کی جگہ بھولے
سے سورۂ کوثر پڑھ لی، پھر یاد آنے پر ثنا پڑھی، تو نمازِ
جنازہ ہوگئی یا نہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
نمازجنازہ میں ثناء پڑھنا سنت مؤکدہ ہے لیکن
ثنا میں مخصوص الفاظ ہی پڑھنا
لازم نہیں بلکہ اگر ایسی آیات پڑھیں جن میں
حمد وثنا کا معنی ہے تو یہ بھی جائز ہے ،اس تفصیل کی
روشنی میں اگر دیکھا جائے تو سورہ کوثر میں حمد وثنا ء کا
معنی نہیں لہٰذ ا سورہ کوثر پڑھنے سے ثناء کی سنت اد انہ
ہوئی البتہ بعد میں ثناء پڑھ لی تو نماز جنازہ درست ادا ہوگئی
۔
بہار
شریعت میں ہے :’’نماز جنازہ میں قرآن بہ نیت
قرآن یا تشہد پڑھنا منع ہے اور بہ نیت دعا و ثنا الحمد وغیرہ
آیات دعائیہ و ثنائیہ پڑھنا جائز ہے۔ ‘‘ (بہار شریعت ،جلد:1،صفحہ:891، مکتبۃ المدینہ،کراچی
)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟