مجیب: مولانا ذاکر حسین عطاری
مدنی
فتوی نمبر: WAT-585
تاریخ اجراء: 22رجب المرجب 1443ھ/24فروری2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
جمعہ کی
نمازمیں اگرکوئی شخص چارسنت مؤکدہ،دوفرض،اورچارسنت مؤکدہ پڑھے،تویہ
درست ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جمعہ کی نمازمیں
14رکعتیں ہوتی ہیں،پہلےچارسنت مؤکدہ،دوفرض،پھردوبارہ چارسنت
مؤکدہ،دوسنت غیرہ مؤکدہ ، اور دو نفل ۔ سنت غیرہ مؤکدہ اورنوافل
کوچھوڑنےکاعادی گناہ گارنہیں ہوتا،لیکن ثواب سےمحرومی ہوتی
ہے،لہذاپوچھی گئی صورت میں جمعہ کےدن سنن مؤکدہ اورفرض
پڑھنےکےساتھ ساتھ،دوسنن غیرمؤکدہ،اورنفل بھی پڑھنےچاہییں،تاکہ
ثواب سےمحرومی نہ ہو،البتہ اگرکوئی شخص جمعہ کےدن صرف فرائض اورسنن
مؤکدہ پڑھنےپراکتفاء کرے،آخرمیں دوسنت اوردونفل نہ پڑھے،توایساشخص
گناہ گارنہیں ہوگا۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟