مجیب: مولانا محمد شفیق عطاری
مدنی
فتوی نمبر: WAT-1983
تاریخ اجراء: 18صفرالمظفر1445ھ /05ستمبر2023ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
سورۂ فاتحہ میں" ایاک نعبد" پڑھتے وقت اگر" ایاک" کے یاء کو مخفف
یعنی بغیر تشدید کے پڑھا ، تو کیا نماز ہو جائے گی؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
پوچھی
گئی صورت میں نماز درست ہو گئی کیونکہ اعرابی غلطی
سے اگر معنی نہ بگڑیں ، تو نماز ہو جاتی ہے ۔
بہار شریعت میں
ہے : ”اعرابی غلطیاں اگر ایسی ہوں ، جن سے معنی نہ
بگڑتے ہوں ، تو مفسد نہیں ۔۔۔ تشدید کو تخفيف پڑھا
جیسے (اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ) میں ی پر تشدید نہ پڑھی،
(اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ) میں
ب پر تشدید نہ پڑھی، (قُتِّلُوْا تَقْتِیْلاً) میں ت پر تشدید نہ پڑھی، نماز ہو گئی۔“
(بہارِ شریعت ، حصہ3 ، ج1 ، ص554 ، مکتبۃ
المدینہ ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟