Musafir Maghrib Mein Farz Ki Kitni Rakat Ada Kare Ga ?

مسافر مغرب میں فرض کی کتنی رکعتیں ادا کرے گا ؟

مجیب: ابو مصطفی محمد کفیل رضا مدنی

فتوی نمبر:Web-787

تاریخ اجراء:15جماد  ی الاوّل1444 ھ  /10دسمبر2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   مسافر مغرب میں کتنی رکعتیں ادا کرے گا؟نیزاگر کوئی شخص نماز کے آخری منٹ میں اس نماز کی ادائیگی کے لیے نیت باندھے اور دورانِ نماز ہی اس نماز کا وقت ختم ہوجائے تو کیا وہ اس نماز کا بعد میں اعادہ کرے گا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   مسافر مغرب کی نماز میں قصر نہیں کرے گا بلکہ مغرب کی تین رکعت فرض پوری ہی پڑھی جائیں گی۔ نیز فجر، جمعہ اور عیدین کی نماز وں میں اگردورانِ نماز ہی وقت نکل جائے، تو یہ نمازیں ٹوٹ جاتی ہیں۔ان  کے علاوہ کوئی اورنمازاگر آخر وقت میں شروع کی اور وقت ختم ہوجائے، تو نماز مکمل کرلی جائے ،وہ نماز ادا ہوجائے گی، اس کا اعادہ لازم نہیں ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم