مجیب:مفتی
ابومحمد علی اصغر عطاری مدنی
فتوی نمبر:99
تاریخ اجراء: 07جمادی الثانی1436ھ/28مارچ2015ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس
مسئلے کے بارے میں کہ زید شہر کے شمال کی جانب رہتا ہے اور شمال
کی جانب اگر وہ مسافت سفر کے لیے جائے، تو ایک کلومیٹر
فاصلہ طے کرنے کے بعد شہر کی حد ختم ہوجاتی ہے ،اور اگر وہ جنوب کی
طرف سفر کو جائے، تو 7 کلومیٹر طے کرنے کے بعدشہر کی حدختم ہوجاتی
ہے،اب اگر زید جنوب کی طرف ہی سفر کو جائے ،تو کیا وہ
7کلومیٹر طے کرنے کے بعد ہی مسافربنے گا یا پھر ایک کلومیٹر
طے کرنے کے بعدوہ مسافر ہوجائے گا، اگرچہ شہر کی حدود میں ہو؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ
الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ
وَالصَّوَابِ
مسافر جس سمت میں جا رہا ہے اسی
سمت میں شہر کی حد ختم ہونے کا اعتبار ہے ،لہٰذا پوچھی گئی
صورت میں جب زید جنوب کی طرف جائے گا، تو جنوب کی سمت میں
جب شہر کی حد ختم ہوگی یعنی 7کلومیٹر طے کرنے کے
بعد وہ مسافر بنے گا ،اس سے پہلے نہیں بنے گا۔
محیط برہانی میں ہے:”يعتبر الجانب الذي منه يخرج المسافر من البلدة،لا الجوانب
الذي بحذاء البلدة حتى أنه إذا خلف البنيان الذي خرج منه قصر الصلاة، وإن كان
بحذاءه بنيان أخرى من جانب آخر من المصر“ترجمہ:مسافر ہونے کے لیے اس جانب کا اعتبار ہے جس
جانب سے مسافر شہر سے خارج ہوگا۔اس کے مقابل شہر کی دوسری جوانب
کا اعتبار نہیں ہے ،یہاں تک کہ جس جانب یہ جارہاہے اس جانب اس
نے آبادی کو عبور کرلیا ،تو یہ قصر کرے گا اگرچہ اس جانب کے
مقابل جانب میں ابھی آبادی باقی ہے۔(محیط برہانی، جلد2، صفحہ 388،مطبوعہ ادارۃ
التراث الاسلامی)
ردالمحتار میں فرمایا:"قال في شرح المنية: فلا يصير مسافرا قبل أن يفارق عمران ما خرج منه
من الجانب الذي خرج "ترجمہ:
شرح منیہ میں فرمایا جس جانب جا رہا ہے جب تک اس طرف سے آبادی
سے خارج نہیں ہوگا، تب تک مسافر نہیں ہوگا۔(ردالمحتار ،جلد2،صفحہ723،مطبوعہ کوئٹہ)
بہارشریعت میں ہے: "آبادی
سے باہر ہونے سے مراد یہ ہے کہ جدھر جا رہا ہے اس طرف آبادی ختم ہو
جائے ، اگرچہ اس کی محاذات میں دوسری طرف ختم نہ ہوئی ہو۔(بہارشریعت، جلد1 ،صفحہ743،مطبوعہ مکتبۃ المدینہ
کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟