مجیب: ابوالحسن ذاکر حسین عطاری
مدنی
فتوی نمبر: WAT-1562
تاریخ اجراء: 16رمضان المبارک1444 ھ/07اپریل2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اگرمقتدی سہواًکوئی واجب چھوڑدے،مثلاًتشہدپڑھنابھول
جائے،یادعائےقنوت بالکل نہ
پڑھے،تواس صورت میں مقتدی پرسجدہ سہووغیرہ کچھ لازم نہیں
ہوگا،کہ امام کی اقتداء میں مقتدی کاسہومعاف ہے۔البتہ اگرمقتدی
قصداًکوئی واجب ترک کرے، تواس صورت میں اس کی نمازواجب الاعادہ
ہوگی،یعنی امام کےنمازمکمل کرنے کے بعد، واجب الاعادہ کی
نیت سے مقتدی کووہ نمازلوٹانی ہوگی۔
یادرہے!اگرمقتدی
مکمل دعائےقنوت نہ پڑھے،لیکن کچھ حصہ دعائے قنوت کاپڑھ لے،
یاپھرمشہوردعائےقنوت کےعلاوہ کوئی اوردعائےماثورہ پڑھ لے،تواس صورت
میں اس کاواجب اداہوجائےگا،کہ وترمیں مشہوردعائےقنوت (اللھم انانستعینک ۔الخ )ہی پڑھنا،واجب نہیں ہے،بلکہ
دیگردعائیں بھی پڑھ سکتےہیں۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟