مجیب:مولانا رضا محمد مدنی
فتوی نمبر: Web-1584
تاریخ اجراء:14رمضان المبارک1445 ھ/25مارچ2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
باجماعت نماز میں
رکوع سے کھڑے ہونے کی تسبیح باقی تسبیحات کی طرح
مقتدی کوبھی پڑھنا سنت ہےیا نہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
باجماعت نماز میں مقتدی جب رکوع سے کھڑا ہوگا،
تواس کے لئے سنت یہ ہے کہ وہ صرف”اَللّٰھُمَّ
رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْد “ پڑھے
گا،مقتدی ”سَمِعَ
اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہ “
نہیں کہے گااور امام کے لئے سنت یہ ہے کہ وہ صرف ” سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہ “ کہے ،امام”اَللّٰھُمَّ رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْد “نہیں کہے گا۔
البتہ
جو شخص اکیلے نماز پڑھ رہا ہو اس کے لئے سنت یہ ہے کہ وہ دونوں کہے ،یعنی
رکوع سےاٹھٹے ہوئے”سَمِعَ
اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہ “کہے
اور جب سیدھا کھڑا ہوجائے ، تو”اَللّٰھُمَّ
رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْد“بھی
کہے ۔
صدر
الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ
نماز کی سنتیں بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:”(36)رکوع سے
اٹھنے میں امام کے لئے سَمِعَ
اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہ کہنا اور (37) مقتدی کے لئے اَللّٰھُمَّ رَبَّنَا وَلَکَ
الْحَمْد کہنا اور (38)منفرد کو دونوں کہنا سنت ہے۔“(بھارِ شریعت، جلد1، صفحہ 527، مکتبۃ
المدینہ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟