Moze Pehen Kar Takhne Chup Jate Hain, Is Surat Mein Namaz Ka Kya Hukum Hoga ?

جرابیں پہن کر ٹخنے چھپ جاتے ہیں ،اس صورت میں نماز کا کیا حکم ہوگا ؟

مجیب: فرحان احمد عطاری مدنی

فتوی نمبر: Web-830

تاریخ اجراء: 19 جماد  ی الثانی1444 ھ/12جنوری2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   جرابیں پہنی ہوئی ہوں، تو ٹخنے چھپ جاتے ہیں ،کیااس صورت میں جرابیں پہن کر نمازپڑھ سکتے ہیں یا جرابیں اتارکرہی نمازپڑھنی ہوگی تاکہ ٹخنے ظاہرہوجائیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   جرابیں  پہننے کی وجہ سے ٹخنے چھپ جائیں، تو اس حالت میں نمازمیں کسی قسم کی کوئی کراہت نہیں ، اس لیے نماز پڑھتے ہوئے جرابیں اتارنے کی حاجت نہیں ۔

   سیدی اعلیٰ حضرت امام اہلسنت الشاہ امام احمد رضاخان رحمۃ اللہ علیہ سے سوال ہوا کہ ”جرابیں پہن کرپاؤں میں نماز پڑھنادرست ہے یا نہیں؟  زید کہتا ہے کہ جبکہ ان کے پہننے سے ٹخنے بند ہوگئے، تونماز مکروہ ہوگی۔“

    آپ رحمۃ اللہ علیہ اس کے جواب میں ارشاد فرماتے ہیں: ”زیدکاقول غلط ہے، موزے پہن کرنمازپڑھنا بہترہے ۔“(فتاوی رضویہ، جلد 07، صفحہ 301، رضا فاؤنڈیشن، لاہور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم