مسجد محلہ میں دوسری جماعت کروانے کا کیا حکم ہے؟ |
مجیب:مفتی قاسم صاحب مدظلہ العالی |
فتوی نمبر:Pin:4919 |
تاریخ اجراء:26صفرالمظفر1438ھ/27نومبر2016ء |
دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ مسجد ِ محلہ میں جب امام صاحب جماعت کروا چکے ہوں تو جو لوگ جماعت سے رہ جائیں ،کیا وہ دوسری جماعت کروا سکتے ہیں ، برائے کرم اس کے متعلق حکمِ شرعی سے آگاہ فرمائیں ؟ سائل:محمد رمضان عطاری(ڈھیری حسن آباد ،راولپنڈی) |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
دریافت کی گئی صورت میں اگر امام صاحب میں امامت کی شرائط پائی جاتی ہیں تو اہل محلہ میں سے عاقل ،بالغ مردوں پر جماعت سے نماز پڑھنا واجب ہے ،بغیر عذرِ شرعی کے ایک بار بھی جماعت ترک کرنا گناہ ،اور اسکی عادت بنا لینا فسق ہے ،ہاں اگر کچھ لوگ کسی عذرِ شرعی کی بنا ء پر جماعت سے رہ جائیں تو وہ بغیر اذان کے محراب سے ہٹ کر دو سری جماعت کروائیں تو اس میں کوئی حرج نہیں جبکہ اسکی عادت نہ بنائیں ۔ بلاوجہ پہلی جماعت کو ترک کرکے دوسری جماعت کے قیام کی عادت وغیرہ کرلینا سخت ممنوع ہے۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟