مجیب:ابو رجا محمد نور المصطفیٰ عطاری
مدنی
فتوی نمبر:WAT-1130
تاریخ اجراء:03ربیع الاول1444ھ/30ستمبر2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگر کسی
حاجی کو منی جانے سے پہلے حرم میں 14 دن ملے تو یہ مکمل نماز پڑھے گا یا قصر اور
یونہی مزدلفہ اور عرفات
میں کیسے نماز پڑھے گا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
بیان کردہ صورت میں جب آپ کی مکہ مکرمہ میں 15 دن
ٹھہرنے کی نیت کنفرم نہیں ہے بلکہ پندرھواں دن آپ نے بہرحال مِنٰی جانا ہے، تو اس صورت
میں آپ مسافر ہی ہیں
۔ لہذا مکہ و مِنی و مزدلفہ و عرفات میں قصر نماز ہی
پڑھیں گے۔
جیسا کہ بہار شریعت میں ہے:" دو جگہ پندرہ دن ٹھہرنے کی نیت کی
اور دونوں مستقل ہوں جیسے مکہ و منٰی تومقیم نہ ہوا، اور ایک دوسرے کی تابع ہو
جیسے شہر اور اس کی فنا تو مقیم ہوگیا۔“ (بہار
شریعت ،جلد1،حصہ4، مکتبۃ المدینہ،کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟