مجیب: مولانا احمد سلیم
عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-2451
تاریخ اجراء: 29رجب ا لمرجب1445 ھ/10فروری2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیامسجد قبا میں
نفل پڑھیں تو عمرے کا ثواب ملتا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جی ہاں! مسجد قبا میں نفل پڑھنے کے بارے میں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:” صلاة في مسجد قباء كعمرة “ یعنی مسجد قباء میں
ایک نماز ادا کرنا ایک عمرہ کے برابر ہے۔(سنن ابن ماجۃ ، رقم الحدیث:
1411 ، ج 1، ص 453،دار احیاء
الکتب العربیۃ)
اسی بارے میں معجم کبیر
للطبرانی میں ہے” أن رسول الله صلى
الله عليه وسلم قال: «من توضأ فأحسن الوضوء، ثم صلى في مسجد قباء ركعتين كانت له
عمرة “یعنی
بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس نے
اچھے طریقے سے وضو کیا اور پھر مسجد قباء میں آ کر دو رکعتیں
ادا کیں، تو اس کے لئے ایک عمرے کا ثواب ہے۔(المعجم الکبیر
للطبرانی، حدیث 5561، جلد 6، صفحہ 75،مطبوعہ قاھرۃ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟