مجیب: مولانا محمد سعید عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-2461
تاریخ اجراء: 04شعبان المعظم1445 ھ/15فروری2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
مسجد میں ٹوپی
، کنگھی، عطر وغیرہ کا چھوٹا سا اسٹال لگا کر یہ چیزیں بیچ سکتے
ہیں ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
مسجد میں خریدوفروخت کرنا مکروہ تحریمی
ناجائز و گناہ ہے ،کیونکہ نبی
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ہے۔
ترمذی شریف میں
ہے:” عن ابي هريرة، ان رسول الله صلى الله
عليه وسلم، قال: ” إذا رايتم من يبيع، او يبتاع في المسجد، فقولوا: لا اربح الله
تجارتك “ ترجمہ: حضرت ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں
کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم
ایسے شخص کو دیکھو جو مسجد میں خرید و فروخت کر رہا ہو تو
کہو: اللہ تعالیٰ تمہاری تجارت میں نفع نہ دے۔“(ترمذی شریف، رقم الحدیث 1321،ج 3،ص
602،مطبوعہ مصر)
فتاوی رضویہ میں ہے”مسجد
میں بیع و شراء،ناجائز ہے۔“(فتاوی
رضویہ،ج8،ص99،رضا فاؤنڈیشن ، لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟