Masjid mein Reeh Kharij Karna Kaisa

مسجد میں ریح خارج کرنا کیسا؟

مجیب:مفتی ھاشم صاحب مدظلہ العالی

فتوی نمبر:Lar:6353-c

تاریخ اجراء:16جمادی الثانی 1438ھ/16 مارچ 2017ء

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

     کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مسجد میں ریح خارج کرنے کا کیا حکم ہے ؟

سائل:محمد شکیل ساجد (ساہیوال)

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

     اگر ریح میں بدبو نہ ہو تو غیر معتکف کیلئے مسجد میں ریح خارج کرنا مکروہ وخلاف ادب ہے،ایسے وقت میں اٹھ کر مسجد سے باہر چلا جائے یا پہلے ہی مسجد میں بہ نیت اعتکاف ٹھہرے اور اگر ریح میں بدبو ہو تو معتکف وغیر معتکف دونوں کیلئے ایسے وقت میں مسجد میں بیٹھنا اور ریح خارج کرنا ناجائز ہےفوراً مسجد سے نکلنا جاناواجب ہے کیونکہ مسجد کو بدبو سے بچانا واجب ہے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم