مجیب:مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1163
تاریخ اجراء:30ربیع الثانی1445ھ/15نومبر2023ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
مسجد میں جو سبز
رنگ کی پلاسٹک کی
ٹوپیاں ہوتی ہیں،
وہ پہن کر نماز پڑھنے کا کیا
حکم ہوگا؟
بِسْمِ اللہِ
الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
مسجد میں جو پلاسٹک کی ٹوپیاں رکھی
ہوتی ہیں انہیں پہن کر نماز پڑھنا مکروہِ تنزیہی ہے
کیونکہ ایسالباس پہن کرنماز اداکرنا مکروہ تنزیہی ہے جسے
پہن کر کوئی شخص معزز لوگوں کے سامنے جاناگوارا نہیں کرتا بلکہ اس کو
باعثِ عیب وعار سمجھتا ہے۔ البتہ اس میں اگر نماز پڑھ لی،
تو نماز ہو جائے گی۔ لہٰذا اپنے پاس ایک خوبصورت سی
ٹوپی رکھیں تاکہ اللہ عزوجل کی بارگاہ میں عمدہ لباس کے
ساتھ حاضری دیں۔
وقارالفتاویٰ میں ہے:”مسجد میں
بید کی یا کھجور کے پتوں کی جو ٹوپیاں رکھی
ہوتی ہیں ، ان کو پہن کر کوئی مسجد سے باہر نکلنا اور لوگوں کے
سامنے جانا گوارا نہیں کرے گا ، لہٰذا ان کو اوڑھ کر نماز پڑھنا مکروہ
تنزیہی ہوگی۔“ (وقار الفتاوی، جلد2،صفحہ 240، بزمِ وقار الدین، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟