مجیب: فرحان احمد عطاری مدنی
فتوی نمبر: Web-466
تاریخ اجراء: 04صفرالمظفر1444 ھ/01ستمبر2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
فجر کی جماعت کا وقت کس طرح رکھنا ہوتا
ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
فجر کی نماز میں تاخیر مستحب
ہے، اس کی تفصیل بیان کرتے ہوئے صدرالشریعہ
بدرالطریقہ مفتی امجدعلی اعظمی علیہ الرحمہ فرماتے
ہیں: ”فجر میں تاخیر مستحب ہے، یعنی اسفار
میں (جب خوب اُجالا ہو یعنی زمین روشن ہو جائے) شروع کرے
مگر ایسا وقت ہونا مستحب ہے، کہ چالیس سے ساٹھ آیت تک
ترتیل کے ساتھ پڑھ سکے پھر سلام پھیرنے کے بعد اتنا وقت باقی
رہے ،کہ اگر نماز میں فساد ظاہر ہو تو طہارت کرکے ترتیل کیساتھ
چالیس سے ساٹھ آیت تک دوبارہ پڑھ سکے اور اتنی تاخیر
مکروہ ہے کہ طلوع آفتاب کا شک ہو جائے۔“(بہارشریعت،جلد1،صفحہ451،مکتبۃ
المدینہ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟