مجیب:مولانا محمد شفیق عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-3155
تاریخ اجراء:03ربیع الثانی1446ھ/07اکتوبر2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا مسجد میں اگر بتی جلا سکتے ہیں ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
مسجد میں اگر بتی جلانا ، جائز ہے ۔ البتہ! اس کے لیے ماچس مسجد میں نہیں جلا سکتے ، کیونکہ ماچس میں بارود کی بو ہوتی ہے ، بلکہ اگر بتی کو مسجد کے باہَر سے جلا کر مسجد میں لایا جائے ۔ نیز اگر بتی کے نیچے کوئی ایسی چیز رکھ دی جائے کہ اس کی راکھ اس چیز میں گرے ، مسجد میں نہ گرے ۔
حدیثِ پاک میں مسجدوں کو خوشبودار رکھنے کا حکم موجود ہے ۔ چنانچہ حدیث شریف میں ہے: ”عن عائشة، قالت: أمر رسول الله صلى الله عليه وسلم ببناء المساجد في الدور وأن تنظف وتطيب“یعنی حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مَحلوں میں مسجدیں بنانے کا حکم دیا اور یہ کہ وہ صاف اور خوشبو دار رکھی جائیں۔(سنن ابی داؤد،رقم الحدیث 455،ج 1،ص 124، المكتبة العصرية، بيروت)
امام اہلسنت الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں:” مسجد کو بُو سے بچانا واجب ہے ،و لہٰذا مسجد میں مٹی کا تیل جلانا حرام ، مسجد میں دیا سلائی سُلگانا حرام (ہے )۔“(فتاوی رضویہ ، ج16 ، ص232 ، رضا فاؤنڈیشن ، لاھور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟