مجیب: مولانا محمد شفیق عطاری
مدنی
فتوی نمبر:
WAT-2282
تاریخ اجراء: 05جمادی الثانی1445
ھ/19دسمبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
نماز کی جماعت میں
سے جس نمازی کی کوئی رکعت رہ جائے ، اسے مسبوق کہتے ہیں
اور مسبوق اپنی نماز میں منفرد کی طرح ہوتا ہے اور مسئلہ یہ
ہے کہ فرائض کی تیسری اور چوتھی رکعت میں فاتحہ کے
بعد سورت ملانا واجب نہیں ، البتہ منفرد کےلئے فرض کی تیسری
اور چوتھی رکعت میں سورۂ فاتحہ کاپڑھنا بھی افضل ہے اور اس کے ساتھ سورت ملانابھی افضل ہے۔لہٰذا
پوچھی گئی صورت میں اگریہ شخص چاررکعتی
نمازکی چوتھی رکعت کے رکوع کے بعدجماعت میں شامل ہواتو جب یہ اپنی رہ جانے والی
رکعتیں پڑھنے کے لیے کھڑا ہو گا ، تو پہلی دو رکعتوں میں
تو فاتحہ و سورت پڑھنا لازمی ہو گا
،اور تیسری و چوتھی میں فاتحہ کاپڑھنا افضل ہے اورسورت کاملانابھی افضل ہے
۔
بدائع الصنائع میں ہے” وأما في الأخريين فالأفضل أن يقرأ فيهما بفاتحة الكتاب“ترجمہ:فرض کی آخری دو رکعتوں
میں افضل یہ ہے کہ فاتحہ پڑھے۔(بدائع الصنائع،کتاب الصلاۃ،ج 1،ص 111،دار الکتب
العلمیۃ،بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟