مجیب:مولانا محمد انس رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-352
تاریخ اجراء:19جُمادَی الاُولٰی1443ھ/24دسمبر 2021ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
مریض بیٹھ کر بھی
نماز نہیں پڑھ سکتا تو اب لیٹ
کر کس طرح نماز پڑھے؟
بِسْمِ اللہِ
الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جومریض بیٹھ کرنمازپڑھنے پرقادرنہیں، ایسے
مریض کو پیٹھ کے بل اس طرح لٹا یا جائے کہ اس کے سر کے نیچے
تکیہ رکھ دیں تاکہ اس کا چہرہ قبلہ رو ہو جائے اور اس کی ٹانگیں
قبلے کی طرف کر دیں مگر مریض کے لیے ممکن ہو تو اپنے پاؤں
سمیٹ لے کہ قبلے کی طرف پاؤں کرنا مکروہ ہے اور اب سر کے اشارے کے ذریعے
رکوع اور سجدہ کر کے نماز ادا کرے ،اور اگر سیدھی یا الٹی
کروٹ لیٹ کر قبلے کی طرف منہ کر کے نماز ادا کرتا ہے تو بھی
جائز ہے مگر پیٹھ کے بل لیٹ کر نماز پڑھنے کی قدرت ہو تو اسی
طرح لیٹ کرنماز پڑھنا افضل ہے
۔
اگر سر سے اشارہ بھی نہ کرسکے تو نماز ساقط ہے، اس کی
ضرورت نہیں کہ آنکھ یا بھوں یا دل کے اشارہ سے پڑھے پھر اگر چھ
وقت اسی حالت میں گزر گئے تو ان کی قضا بھی ساقط، فدیہ
کی بھی حاجت نہیں ورنہ بعد صحت ان نمازوں کی قضا لازم ہے
اگرچہ اتنی ہی صحت ہو کہ سر کے اشارہ سے پڑھ سکے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟