مجیب: بلال نیاز مدنی
فتوی نمبر: WAT-1002
تاریخ اجراء: 23محرم الحرام1444 ھ/23اگست2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
نماز کے اندر مردحضرات قعدے
میں بیٹھتے ہیں تو کیا
اس حالت میں پاؤں کی انگلیاں زمین
پر لگانا فرض ہے یا واجب؟ اور
اگر کوئی مرددونوں پاؤں کے پنجوں کو
پیچھے کی طرف پھیلادیتا
ہے ،تو کیا اس سے نماز ہو جائے گی
یا نہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
مرد کے لیےقعدے میں بایاں پاؤں بچھا کر دونوں سرین اس
پر رکھ کر بیٹھنا اور داہنا
قدم کھڑا رکھنا اور داہنے پاوں کی
انگلیاں قبلہ رخ کرنا سنت ہے، جب کہ پاؤں
پیچھے کی طرف نکال کر
رکھنے میں اس سنت کا ترک
پایا جاتا ہے لہذا بلا
عذر شرعی ایسا نہ کیا
جائے ۔لیکن نمازبہرحال ہوجائے گی ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟