مجیب:عبدہ المذنب محمد نوید چشتی عفی عنہ
فتوی نمبر:WAT-1099
تاریخ اجراء:24صفرالمظفر1444 ھ/21ستمبر2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا مردوں نے نماز میں ہاتھ ناف کے نیچے باندھنے ہوتے ہیں ؟ اس پر کوئی دلیل
بھی بھیج دیں۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
مَردوں کے لیے سنت طریقہ کار یہ ہے کہ وہ نماز میں
دورانِ قیام ناف کے نیچے ہاتھ
باندھیں ۔چنانچہ ابوداؤد شریف اور دیگر کتب حدیث
مثلاً مسند احمد ا ور دارقطنی و مصنف ابن ابی شیبہ وغیرہ
میں ناف کے نیچے ہاتھ باندھنے پر احادیث موجود ہیں،چنانچہ
مسند احمد اور ابوداؤد شریف میں ہےکہ حضرت سیدنا علی
المرتضیٰ رضی اللہ عنہ نے فرمایا:’’ من السنۃ
وضع الکف علی الکف فی الصلاۃ تحت السرۃ‘‘ترجمہ:نماز میں قیام کی حالت میں ناف کے نیچے ہتھیلی
پرہتھیلی رکھنا سنت ہے۔ (سنن ابی
داؤد،ج1،ص201،رقم الحدیث756،المکتبۃ العصریۃ، بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟