مجیب: ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-1293
تاریخ اجراء: 05جمادی الاولیٰ
1444 ھ/30نومبر2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا
مرد چاندی کی بریسلٹ پہن کر نماز پڑھ سکتا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
مرد
کےلئے چاندی کی بریسلٹ(کلائی میں پہننے کاایک
زیور) پہننا حرام ہے اور یہ پہن کر مرد کےلئے نماز پڑھنامکروہ
تحریمی واجب الاعادہ ہے
یعنی بریسلٹ پہن کر مرد نے جو نماز پڑھی ہے اس کا دہرانا
اس پر واجب ہے۔فتاوی رضویہ میں ہے "سونے چاندی
کے چین تومطلقامنع ہے ۔۔۔۔اورجوچیزممنوع ہے،اس
کے ساتھ نمازمیں کراہت آئے گی ۔" (فتاوی
رضویہ،ج22،ص152،رضافاونڈیشن،لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟