کیا مکروہ وقت میں عصرکے فرض کے ساتھ سنتیں بھی ادا کرسکتے ہیں؟ |
مجیب:مفتی علی اصغرصاحب مدظلہ العالی |
فتوی نمبر:Nor:7458 |
تاریخ اجراء:02محرم الحرام1438ھ/05اکتوبر2016ء |
دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کسی شخص نے عصر کی نمازنہیں پڑھی تھی کہ مکروہ وقت داخل ہوگیا تو کیا وہ عصر کے چار فرضوں کے ساتھ پہلے والی چار سنتیں بھی پڑھ سکتا ہے؟ |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
غروب آفتاب سے تقریباً بیس منٹ پہلے مکروہ وقت شروع ہوجاتا ہے اس دوران کوئی نماز جائز نہیں نہ فرض نہ واجب نہ نفل نہ ادا نہ قضا۔اگر اس دن عصر کی نماز نہیں پڑھی تھی تو مکروہ وقت میں ہی ادا کرے لیکن بلاعذر اتنی تاخیر کرنا کہ مکروہ وقت داخل ہوجائے ناجائز وگنا ہ ہے۔لہٰذا پوچھی گئی صورت میں جب مکروہ وقت داخل ہوچکا ہے تو اب یہ صرف عصر کے چار فرض ادا کرے گا سنتیں پڑھنا جائز نہیں۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟