Makrooh Tanzihi Amal Ki Aadat Banana

مکروہ تنزیہی عمل کی عادت بنانا

مجیب:ابوالفیضان مولانا عرفان احمد عطاری

فتوی نمبر:WAT-368

تاریخ اجراء:24جُمادَی الاُولٰی1443ھ/29دسمبر2021ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   مکروہ تنزیہی اگرکوئی 40 دن تک ترک کرے تو کیاوہ مکروہ،مکروہ تحریمی  بن جائے گایامکروہ تنزیہی ہی باقی رہے گا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   مکروہ تنزیہی کی عادت بنا لینے سے مکروہ تنزیہی مکروہ تحریمی میں تبدیل نہیں ہوتا،مکروہ تنزیہی،مکروہ تنزیہی ہی رہتاہے اور عادت بنانے کے باوجودبندہ  گناہگار نہیں ہوتا،لیکن اس کی عادت بنا لینابلکہ بلاعذراس کاایک مرتبہ  ہی ارتکاب کرنا ،اچھاعمل  نہیں ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم