Maghrib Ki Namaz Ka Waqt Kab Tak Hai?

مغرب کی نماز کا وقت کب تک ہے؟

فتوی نمبر:WAT-119

تاریخ اجراء:24صفرالمظفر1443ھ/02اکتوبر2021ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   مغرب کی نماز عشاء کی نماز سے کتنی دیر پہلے تک پڑھ سکتے ہیں ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   مغرب کی نماز کا وقت عشاء کی نماز کا وقت شروع ہونے تک باقی رہتا ہے۔البتہ وقتِ مغرب  داخل ہونے کے بعد مغرب کی نماز ہمیشہ یعنی سردی و گرمی میں جلدی اداکرنا مستحب ہے اور مغرب کی نماز میں بلاوجہ شرعی اتنی تاخیر  کرنا کہ  ستارگتھ جائیں( یعنی چھوٹے ،بڑے تمام ستارےظاہرہوجائیں)تو یہ  مکروہ تحریمی ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم