مجیب: محمد بلال عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-1300
تاریخ اجراء: 07جمادی الاولیٰ1444
ھ/02دسمبر2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
مغرب
کی تیسری رکعت میں بھولےسے
دعائے قنوت پڑھ لی
تو سجدہ سہو سے نماز ہو جائے گی؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
مغرب
کی تیسری رکعت میں دعائے قنوت خواہ بھولے سے پڑھی
ہویاجان بوجھ کربہرصورت اس سے نمازمیں کوئی فرق نہیں
آتالہذاسجدہ سہوکی بھی ضرورت نہیں ،بغیراس کے ہی
نمازدرست ہے ۔تفصیل اس کی یہ ہے کہ :
فرض
نمازوں کی تیسری اور
چوتھی رکعت میں فاتحہ کی قراءت افضل ہے
واجب نہیں ،تین بار
تسبیح کہنے یا
اتنی مقدار خاموش کھڑے رہنے کابھی
اختیار ہے۔البتہ بالکل
خاموش کھڑے رہنا مناسب نہیں ہے اوردعائے قنوت
بھی تسبیح ہے لہذا مغرب کی تیسری رکعت میں دعائے قنوت پڑھ لی تو سجدہ سہو کی بھی ضرورت
نہیں ،نماز ہو جائے
گی۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟