مجیب: مولانا سید مسعود علی عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1066
تاریخ اجراء: 21صفرا لمظفر1445 ھ/08ستمبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اگر آپ دعوت اسلامی کی Prayer Timeایپلی کیشن درست
طریقے پر استعمال کر رہے ہیں تو اس میں دئیے گئے ٹائم کے
مطابق عمل کیا جا سکتا ہے اور اگر مغرب کی نماز آخری 5
منٹ میں ادا کریں گے تو بھی نماز ادا ہی کہلائے گی
، قضا نہیں ہو گی ۔ لیکن یہ ذہن میں رہے
کہ بلا اجازت شرعی مغرب کی
نماز پڑھنے میں اتنی تاخیر کرنا کہ آسمان پر چھوٹے بڑے ستارے ظاہر ہو جائیں ، یہ عمل مکروہ تحریمی،
ناجائز اور گناہ ہے لہٰذا مغرب کی
نماز میں تاخیر سے بچیں۔ اگر کبھی اتفاقی طور
پر تاخیر ہو جائے تو وقت کے اندر اندر نماز پڑھنا لازم ہے ورنہ وقت نکل جانے کی صورت میں
نماز قضاء کرنے کا گناہ ہو گا ۔
عوام میں یہ بات غلط مشہور ہے کہ مغرب کا وقت بہت کم ہوتا ہے
البتہ اگر اس کا یہ معنی مراد ہو کہ غیر مکروہ وقت کم ہے ، تاخیر نہیں کرنی چاہیے،
جلدی پڑھ لینی چاہیے یا دوسری نمازوں مثلاً
ظہر و عشا کے مقابلے میں اس کا وقت کم ہوتا ہے تو یہ بات ٹھیک ہے ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟