Logon Ke Samne Qaza Namaz Parhna Kaisa ?

لوگوں کے سامنے قضا نماز ادا کرنا کیسا؟

مجیب: مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1441

تاریخ اجراء: 15رجب المرجب1445 ھ/27جنوری2024   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   جس کی بہت نمازیں قضا ہوگئی ہوں  اور قضا پڑھی جارہی ہو مگر بہت زیادہ بھی نہ پڑھے ایک ساتھ کیونکہ آس پاس لوگ ہو ں تو وہ گمان میں نہ پڑیں کہ قضا پڑھی جارہی ہے۔مثلا ظہر کے وقت نماز ظہر کے ساتھ 20 رکعت قضا نماز پڑھ لے لیکن اس سے زیادہ نہیں تو کیا حکم ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   قضائے عمری کی ادائیگی میں بہتر یہی ہے کہ ممکنہ صورت میں  گھرپر تنہائی میں ہی یہ نماز یں پڑھے تاکہ دیکھنے والے لوگوں پر اس گناہ کا اظہار نہ ہو،اور اگر مسجد میں بھی پڑھیں تو اس ترکیب سے پڑھیں کہ لوگوں پر یہ معاملہ ظاہر نہ ہو، مثلاً  ایسے اوقات میں پڑھیں جن میں نوافل پڑھنے کی اجازت ہوتی ہے، اور وتر پڑھتے ہوئے دعائے قنوت کے لئے ہاتھ نہ اٹھائیں۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم