مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟ |
مجیب:مفتی قاسم صاحب مدظلہ العالی |
فتوی نمبر:Aqs:854 |
تاریخ اجراء:14محرم الحرام1438ھ/16اکتوبر2016ء |
دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر مریض بیٹھ کر نماز نہ پڑھ سکتا ہو تو لیٹ کر نماز پڑھنے کا کیا طریقہ ہے ؟ |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
اگر مریض کی کیفیت ایسی ہے کہ کسی سہارے کے ذریعے بیٹھ کر نماز پڑھ سکتا ہے تو اس پر لازم ہے کہ وہ اسی طرح کسی چیز سے ٹیک لگا کر بیٹھ کر نماز ادا کرے لیکن اگر مریض اس پر بھی قادر نہیں تو اسے پیٹھ کے بل اس طرح لٹا یا جائے کہ اس کے سر کے نیچے تکیہ رکھ دیں تاکہ اس کا چہرہ قبلہ رو ہو جائے اور اس کی ٹانگیں قبلے کی طرف کر دیں مگر مریض کے لیے ممکن ہو تو اپنے پاؤں سمیٹ لے کہ قبلے کی طرف پاؤں کرنا مکروہ ہے اور اب سر کے اشارے کے ذریعے رکوع اور سجدہ کر کے نماز ادا کرے ، اگر سیدھی یا الٹی کروٹ لیٹ کر قبلے کی طرف منہ کر کے نماز ادا کرتا ہے تو بھی جائز ہے مگر پیٹھ کے بل لیٹ کر نماز پڑھنے کی قدرت ہو تو اسی طرح لیٹ کرنماز پڑھنا ہی افضل ہے ۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟
کیا ٹانگوں سے معذور پر جماعت واجب ہے؟