مجیب: مولانا عبدالرب شاکر عطاری
مدنی
فتوی نمبر: WAT-622
تاریخ اجراء: 05شعبان المعظم 1443ھ/09مارچ 2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
لڑکا اور لڑکی کب بالغ ہوتے ہیں اور ان پر
نماز کب فرض ہوتی ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
لڑکے میں بارہ سے پندرہ سال کی
عمر کے درمیان اور لڑکی میں نو سے پندرہ سال کی عمر کے
درمیان جب بھی علاماتِ بلوغ میں سے کوئی علامت پائی
جائے تو ان کو بالغ مانا جائے گا۔ یعنی لڑکے کو ہجری سن
کے حساب سے 12اور 15سال کی عمر کے دوران جب بھی انزال ہوا یا
سوتے میں احتلام ہوا یا اس کے جماع سے عورت حاملہ ہوگئی تو وہ
اسی وقت بالغ ہوگیا اور اس پر غسل بھی فرض ہوگیا اور اگر
ایسا کچھ نہ ہوا تو ہجری سن کے مطابق 15سال کا ہوتے ہی بالغ
ہے۔ اسی طرح لڑکی اس وقت بالغ ہوگی جب 9اور 15سال کی
عمر کے دوران اس کو احتلام ہو یا حیض آجائے یا حمل ٹھہر
جائے، اور اگر ایسا کچھ نہ ہوتو وہ بھی 15سال کی ہوتے ہی
بالغہ ہے۔
اور لڑکا و لڑکی کے بالغ ہوتے ہی
،ان پر نماز فرض ہو جائے گی ،البتہ بچوں کو بچپن ہی سے نماز کی
عادت ڈالنی چاہئے اور جب وہ سات برس کے ہوجائیں تو انہیں نماز
پڑھنے کاحکم دیں اور دس سال کے ہوجائیں اور نہ پڑھیں تو مار کر
پڑھوائیں۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟