مجیب:مولانا محمد نوید چشتی عطاری
فتوی نمبر:WAT-2755
تاریخ اجراء: 21ذیقعدۃالحرام1445
ھ/30مئی2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
مسجد میں اذان دینا
مکروہ و ممنوع ہے ، تو کیا فنائے مسجد میں بھی اذان دینا
مکروہ و ممنوع ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
عین مسجد میں اذان دینا
مکروہ و ممنوع ہے،لیکن اس معاملے میں
فنائے مسجد ،عینِ مسجد کے حکم میں نہیں ہے ، لہٰذا فنائے مسجد میں اذان دے
سکتے ہیں ۔
فتح القدیر
میں ہے” وأما
الأذان فعلى المئذنة فإن لم يكن ففي فناء المسجد وقالوا لا يؤذن في المسجد“ترجمہ: البتہ اذان منارہ پر دی جائے،
اگر وہ نہ ہوتو فنائے مسجد میں دینی چاہئے اور فقہا نے
بیان کیا ہے کہ مسجد میں اذان نہ دی جائے۔(فتح القدیر،ج 1،ص 246،دار الفکر،بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟