Kiya Aurat Salatul Tasbeeh Ki Imamat Karwa Sakti Hai?

کیا عورت صلوۃ التسبیح کی امامت کرواسکتی ہے؟

مجیب:مفتی علی اصغرصاحب مدظلہ العالی

فتوی نمبر:Kan:11957-2

تاریخ اجراء:14محرم الحرام1438ھ/16اکتوبر2016ء

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

    کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اِس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کسی عورت نے گھر پرعورتوں کے بیچ میں کھڑے ہوکرنمازصلوۃ التسبیح میں عورتوں کی امامت کی توکیا نماز ہوجائے گی ؟

سائل:فخرالزمان عطاری(تحصیل وزیر آباد ضلع گجرانوالہ ڈاکخانہ ساروکی چیمہ)

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    نمازتو ہوجائے گی لیکن جماعت کے ساتھ عورت کا نماز پڑھناخواہ وہ نفل نماز(صلوۃ التسبیح ،صلوۃ التراویح وغیرہ) ہو،یا فرض ناجائزوگناہ ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم