Kya Asar Se Maghrib Tak Ka Pora Waqt Qabooliyat Ka Hai

کیا عصر سے مغرب تک کا پورا وقت دعا کی قبولیت کا وقت ہے ؟

مجیب: ابو الحسن جمیل احمد غوری العطاری

فتوی نمبر:Web-615

تاریخ اجراء: 25ربیع لاول1444 ھ  /22اکتوبر2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا عصر سے مغرب پورا وقت دعا کی قبولیت کا ہوتا ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   بدھ کے دن ظہر سے عصرکے درمیان کا وقت ان اوقات میں سے ہے جن میں دعا کی قبولیت کی زیادہ امید ہے، اسی طرح جمعہ کے دن غروب آفتاب سے کچھ پہلے کا وقت دعاکی قبولیت کے اوقات میں سے ہے، اس وقت  اللہ کی رحمت سے دعا کی قبولیت کی زیادہ امید ہے۔

   کتاب ”فضائل دعا“ میں  اوقاتِ اجابت کے بیان میں ہے: ساعتِ ِ جُمُعہ یعنی قبلِ غروبِ شمس (یعنی جمعہ کے دن مغرب سے ذرا پہلے)کہ اکثر اقوال میں ساعتِ مرجُوَّہ وہی ہے (یعنی جمعہ کی وہ ساعت جس میں قبولیتِ دعا کی اُمید زیادہ ہے)۔۔۔۔۔۔ روز چار شنبہ (بدھ) ظہر وعصر کے درمیان۔(فضائل دعا، صفحہ120/115، مکتبۃ المدینہ، کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم