مجیب:مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1604
تاریخ اجراء:16رمضان المبارک1445 ھ/27مارچ2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا اعلیٰ حضرت شاہ امام احمد رضا خان بریلوی
رحمۃ اللہ تعالیٰ کا
کوئی فتویٰ موجود ہے کہ مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کا
استعمال درس و تدریس، وعظ و تقریر یا نماز کے لئے منع ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
لاؤڈاسپیکر پر نماز یا درس
و بیان سے متعلق امام ِ اہلسنت ،سیدی اعلیٰ حضرت
رحمۃ اللہ علیہ کا کوئی
فتویٰ موجود نہیں ہے، تاہم فی زمانہ کثیر مستند علمائے
کرام کا موقف یہی ہے کہ اسپیکر پر نماز پڑھانے سے نماز ہو جائے
گی اور دار الافتاء اہلسنت کا بھی یہی موقف ہے۔
البتہ اگر اسپیکر کی حاجت نہ ہو، تو اختلافِ علماء سے بچنے کے
لیے حتی الامکان اسپیکر استعمال نہ کرنا بہتر ہے، لیکن اس
صورت میں اسپیکر استعمال کر لیا، توبھی نماز ہو جائے
گی ،تاہم اس بات کا دھیان
رہے! کہ مائک/لاؤڈاسپیکر کا غیر ضروری
استعمال نہ کیا جائے جب نمازی زیادہ ہوں اور آواز سب تک
نہ پہنچتی ہو جب استعمال کیا جائے۔ نیز بقدرِ ضرورت و حسبِ موقع و محل درس و بیان بھی
لاؤڈاسپیکر پرکئے جاسکتے ہیں ، شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں ہے ۔
مفتی
محمدنوراللہ نعیمی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
ارشادفرماتے ہیں:’’اسپیکرکے ذریعہ افعالِ امام پراطلاع
پاکرپیروی کرنے والے مقتدیوں کی نمازیں جائز
ہیں کسی آیت یا حدیثِ متواتر و مشہوراورخبرِ واحدیااجماعِ امت
یاائمہ کرام سے اس کی حرمت وممانعت ثابت نہیں۔‘‘(فتاوی نوریہ، جلد1،صفحہ399، دار العلوم
حنفیہ، بصیر پور)
مفتی نظام الدین صاحب دامت برکاتہم
العالیۃ فرماتے ہیں: ”اب عام سنی مسلمانوں کا ، عام شہروں
میں تعامل اسی پر ہے کہ بلا جھجھک لاوڈ اسپیکر پر نماز پڑھتے
ہیں۔ اگر لاؤڈ اسپیکر پر نماز کی اقتداء ممنوع قرار
دی جائے تو لاکھوں مسلمانوں کی نمازوں کا فساد لازم آئے گا جو کہ بلا
شبہ ایک بہت بڑا حرج ہے۔ “ (لاؤڈ
اسپیکر کا شرعی حکم، صفحہ 23، مطبوعہ :یوپی، ھند )
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟