مجیب:مولانا محمد ماجد رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-75
تاریخ اجراء:21رجب المرجب1442ھ/06 مارچ2021ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ جو شخص زمین پر سجدہ ادا کرنے پرقادر نہ ہوتو کیاوہ سجدہ تلاوت کرسی پر بیٹھ کر اشارے سے ادا کرسکتا ہے ؟
بِسْمِ اللہِ
الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
پوچھی گئی
صورت میں اگرآیت سجدہ پڑھنے والا شخص
سجدہ حقیقی (زمین
پر یا زمین سے بلند
9 انچ اونچی کسی
سخت چیز )پر قادر نہیں تووہ کرسی پر بیٹھ کر اشارے سے سجدہ ٔ تلاوت کرسکتا ہے ۔
بہار
شریعت،سجدہ
تلاوت کے باب
میں ہے :’’مرض کی حالت
میں اشارہ سے بھی سجدہ ادا ہوجائے گا
‘‘۔(بہار شریعت،جلد:1،صفحہ:738،مطبوعہ مکتبۃ المدینہ )
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟