Kiya Tangon Se Mazoor Par Jamat Wajib Hai?

کیا ٹانگوں سے معذور پر جماعت واجب ہے؟

مجیب:مفتی قاسم صاحب مدظلہ العالی

فتوی نمبر: Aqs:844

تاریخ اجراء:01محرم الحرام1438ھ/03اکتوبر2016ء

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

    کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں ٹانگوں سے معذور ہوں ، مجھے عموماً کوئی گود میں اٹھا کر مسجد میں لاتا ہے اور میں باجماعت نماز ادا کرتا ہوں ، اگر کوئی نہ ہو تو میں بیٹھ کر ہاتھوں کو پاؤں پر رکھ کر پاؤں کے ذریعےچل کر آتا ہوں، چار منزلیں اترنے میں مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے ، کیا مذکورہ صورتِ حال میں مجھ پر جماعت واجب ہے؟

سائل:متعلم مدرس کورس (صدر ، کراچی)

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    ممکنہ صورت میں آپ کو چاہیے کہ آپ مسجد میں آ کر نمازیں باجماعت ادا کریں کہ جماعت سے نماز پڑھنے کے بہت فضائل ہیں بلکہ حدیث پاک میں یہاں تک ارشاد فرمایا کہ اگر پیچھے رہ جانے والے کو پتہ چل جائے کہ جماعت کے لیے آنے میں اس کے لیے کتنا اجر ہے تو وہ گھسٹتا ہوا بھی آتا البتہ صورتِ مسئولہ میں آپ پر جماعت واجب نہیں ۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم