مجیب:مولانا فرحان احمد عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1824
تاریخ اجراء:22محرم الحرام1446ھ/29جولائی2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کتنی نمازیں چھوٹ جائیں، تو انسان صاحبِ ترتیب نہیں رہتا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جس کی قضاء نمازیں پانچ یا ا س سے کم ہوں وہ صاحبِ ترتیب ہے۔ اگر چھ یا اس سے زائد نمازیں قضاء ہیں اور اس کے ذمہ پر باقی ہیں،تو اب وہ صاحبِ ترتیب نہیں۔
واضح رہے کہ بلاوجہِ شرعی ایک نماز بھی قضا کردینا گناہِ کبیرہ ہے ،جس نے ایساکیاوہ جلدازجلدتمام قضا نمازوں کا حساب لگاکرانہیں ادا کرے اور نمازقضاکرنے کے گناہ سے سچے دل سےتوبہ بھی کرے ۔
التعریفات الفقہیہ میں ہے:”صاحب الترتیب من لم تکن علیہ الفوائت ستا غیرا لوتر“ یعنی صاحب ترتیب وہ شخص ہے ،جس پر وتر کے علاوہ چھ نمازوں کی قضا لازم نہ ہو۔( التعریفات الفقھیہ، صفحہ 126،مطبوعہ: بیروت)
قدوری اور اس کی شرح لباب میں ہے:”(فان فاتتہ صلوات رتبھا) لزوما( فی القضاءکما وجبت فی الاصل) ای قبل الفوات وھذا حیث کانت الفوائت قلیلۃ دون ست صلوات واما اذا صارت ستا فاکثر فلایلزمہ الترتیب والمعتبر خروج وقت السادسۃ فی الصحیح“یعنی اگر کچھ نمازیں فوت ہوجائیں تو قضا میں بھی اسی طرح ترتیب وار پڑھنا لازم ہے جیسے اصل میں یعنی قضا سے قبل ترتیب لازم تھی۔یہ اس وقت ہے جب فوت شدہ نمازیں قلیل ہوں یعنی چھ سے کم ہوں، اور جب فوت شدہ نمازیں چھ یا اس سے زائد ہوجائیں تو اب ترتیب لازم نہیں ، اور صحیح قول کے مطابق یہاں چھٹی نماز کا وقت نکل جانے کا اعتبار ہے۔ (اللباب فی شرح الکتاب ،جلد 1، صفحہ 142، مطبوعہ :بیروت)
نوٹ: قضاء نمازوں کی ادائیگی کے متعلق تفصیلی مسائل جاننے کے لیے درج ذیل لنک کے ذریعے امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ کا رسالہ ”قضاء نمازوں کا طریقہ(حنفی)“ کا مطالعہ کرلیجئے۔
https://www.dawateislami.net/bookslibrary/ur/qaza-namazon-ka-tariqa
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟