مجیب:عبدہ المذنب محمد نوید چشتی عفی عنہ
فتوی نمبر:WAT-1172
تاریخ اجراء:20ربیع الاول1444ھ/17اکتوبر2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگر کسی رکعت میں تین سجدے کر لیے اور آخر
میں سجدہ سہو کر لیا، تو نماز ہو جائے گی ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اگر کسی
نے بھولے سے ایک رکعت میں
تین سجدے کر لئے، تو اس پر
لازم ہے کہ آخر میں سجدہ سہو
کرے ، اگر سجدہ سہو کر لے گا، تو نماز درست
ہو جائے گی ، لیکن اگر سجدہ سہو نہ کیا، تو نماز واجب
الاعادہ ہو جائے گی ۔اسی طرح اگر جان بوجھ کر تین سجدے
کئے، تو نماز واجب الاعادہ ہو گی،
اس صورت میں سجدہ سہو کفایت نہیں کرے گا۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟