مجیب:مولانا فرحان احمد عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1423
تاریخ اجراء: 11رجب المرجب1445 ھ/23جنوری2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
ایک اسلامی
بہن کا کہنا ہے کہ میرا کھڑے ہوکر نماز پڑھنے میں دل نہیں لگتا
اس لیے میں بیٹھ کر ہی نماز پڑھتی ہوں لہٰذا
ایسی اسلامی بہن کے بارے میں کیا حکم ہے جو بغیر
کسی عذر کے قیام کا فرض چھوڑ رہی ہیں اور وجہ یہ کہ
ان کا دل نہیں لگتا کھڑے ہوکر پڑھنے میں؟
بِسْمِ اللہِ
الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
فرائض، واجب اور سنت فجر میں قیام
فرض ہے ، ان اسلامی بہن کو مسئلہ سمجھا دیں کہ محض دل لگنے کی
بنیادپر فرض قیام کو چھوڑ کر یہ نمازیں بیٹھ کر
پڑھنا ہرگز جائز نہیں اورایسی
نمازفرض ترک کرنے کی وجہ سے ہوگی نہیں ۔ لہٰذا جتنی نمازیں
اس طرح بیٹھ کر پڑھیں ان نمازوں کو دوبارہ درست طریقے سے ادا
کریں ۔ نیز کھڑے ہو کر نماز پڑھنے میں دل نہ لگنا
شیطانی وسوسہ ہے، لہٰذا اس شیطانی وسوسے سے
بچیں۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟