کیا کھانسنے کی وجہ سے سجدۂ سہولازم ہوتا ہے؟ |
مجیب:مولاناجمیل غوری صاحب زید مجدہ |
مصدق:مفتی فضیل صاحب مدظلہ العالی |
فتوی نمبر:Fmd:0308 |
تاریخ اجراء:30جمادی الاول 1438ھ/28فروری2017ء |
دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ نماز میں بھی بہت دیر تک کھانسنے کی نوبت آجائے جس کی وجہ سے تین سبحان اللہ کی مقدار، تاخیر بھی ہوجاتی ہو،تو ایسی صورت میں کیا سجدۂ سہو وغیرہ کرنا ہوگا؟ |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
عذر شرعی کے تحت کھانسنے کے سبب، بالفرض اگر تین مرتبہ سبحان اللہ کہنے کی مقدار قراء ت یا تشہد وغیرہ میں سکوت ہوجائے ،یا فرض و واجب کی ادائیگی میں تاخیر ہوجائے،تواس سے نماز پر کچھ اثر نہیں پڑتا، اور سجدۂ سہو بھی اس صورت میں لازم نہیں ہوتا۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟