Juwa Khelne Wale Ke Piche Namaz Ada Karna

جوا کھیلنے والے کے پیچھے نماز ادا کرنا

فتوی نمبر:WAT-237

تاریخ اجراء:06ربیع الآخر 1443ھ/12نومبر 2021 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   ایسا امام جو جوئے کا کام کرتا ہو اور اس کا یہ کام لوگوں میں مشہور ہو تو کیا اس کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   جوئے کا کام کرنا ناجائز و حرام اور گناہ ہے اور جو امام جوئے کا کام کرتا ہے اور اس کا یہ کام لوگوں میں مشہور بھی ہے تو اس کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ تحریمی اور ناجائز و گناہ ہے۔ اگر پڑھ لی تو توبہ کے ساتھ نماز کا اعادہ کرنا(لوٹانا ) واجب ہے۔ کیونکہ ایسا شخص  فاسق معلن (اعلانیہ گناہ کرنے والا) ہے اور فاسق معلن کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ، ناجائز و گناہ  ہوتی ہے اور اگر پڑھ لی ہو  تو اس کا لوٹانا  بھی واجب اور توبہ بھی لازم ہوتی ہے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

ٹیگز : Namaz Imam Juwa