Jumma Ki Namaz Ki Rakaton Ki Tadad Kitni Hai?

جمعہ کی نماز کی رکعتوں کی تعدادکتنی ہے؟

مجیب:ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-1096

تاریخ اجراء:23صفرالمظفر1444 ھ/20ستمبر2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   جمعے کی کل کتنی رکعتیں ہیں۔

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

     جمعہ کی کل 14 رکعتیں ہیں ،جماعت سےپہلی چار سنت مؤکدہ ،پھر دو رکعت جماعت کے ساتھ  فرض جمعہ پھر چار رکعت جماعت کے بعد سنت مؤکدہ، پھران کے بعد دو رکعت سنت غیر مؤکدہ اور پھران کےبعد دو رکعت نفل ہوتے ہیں۔بہارشریعت میں ہے" جمعہ کے دن جمعہ پڑھنے والے پر چودہ رکعتیں ہیں۔"(بہارشریعت ،ج01،حصہ04،ص663،مکتبۃ المدینہ)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم