مجیب:مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1653
تاریخ اجراء:27شوال المکرم1445 ھ/06مئی2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
جمعہ کا جو خطبہ کہے کیاجماعت
بھی اسے کروانا لازمی ہے؟(2)اگر کوئی کسی پیرصاحب کی
برائی ہمارےسامنے کرے، توہم کیا کریں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
بہتریہی ہےکہ جس نے خطبہ پڑھاوہی نمازجمعہ
پڑھائے،غیرخطیب کانمازجمعہ پڑھانا،مناسب نہیں، البتہ غیرخطیب
نے نمازجمعہ پڑھائی ، تو نمازہوجائے
گی۔
امام
اہل سنت سیدی اعلی حضرت احمد رضا خان قدس سرہ
العزیزفرماتے ہیں :” غیرخطیب کا نمازپڑھانا اولیٰ
نہیں ۔“ (فتاوی رضویہ
،جلد8،صفحہ309،رضافاؤنڈیشن ،لاھور)
صدر
الشریعہ بدرالطریقہ مفتی امجدعلی اعظمی رحمۃ
اللہ علیہ فرماتے ہیں:”جس نے خطبہ پڑھا وہی نمازپڑھائے ،
دوسرانہ پڑھائے اوراگر دوسرے نے پڑھا دی جب بھی ہوجائے گی، جبکہ
وہ ماذون ہو۔“ (بھارشریعت، جلد1، صفحہ776،مکتبۃالمدینہ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟