مجیب: ابوالفیضان مولانا عرفان احمد
عطاری
فتوی نمبر:WAT-2380
تاریخ اجراء: 07رجب المرجب1445 ھ/19جنوری2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جمعہ کے دن
اگرمسنون غسل نہیں کیا،صرف وضوکر کے نمازِ جمعہ ادا کر لی ،تو
نماز ہو جائے گی۔البتہ اگرغسل فرض ہوتو غسل کیے
بغیر نماز نہیں پڑھ سکتے ،اگر پڑھی ،تو نہیں
ہوگی ۔
تنویر الابصار مع در
مختار میں غسلِ جمعہ کا حکم یوں بیان کیا گیا ہے:’’(وسن لصلاة جمعة و)لصلاة
(عيد) ‘‘ ترجمہ: نمازِ
جمعہ اور نمازِ عید کے لیے غسل مسنون ہے۔
اس کے تحت رد المحتار میں ہے:’’هو من سنن الزوائد،فلا عتاب
بتركه كما في القهستانی‘‘ترجمہ:یہ غسل سننِ زوائد میں سے
ہے،لہذا اسے چھوڑنے پر عتاب نہیں،جیسا کہ قہستانی میں
ہے۔(رد المحتار علی الدر المختار، ج1،ص168، مطبوعہ دار
الفکر)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟