مجیب: مولانا سید مسعود علی
عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1196
تاریخ اجراء: 22جمادی الاول1445 ھ/07دسمبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جو شخص داڑھی منڈاتا یا ایک مٹھی سے
گھٹاتا ہو وہ فاسقِ معلن ہے اس کو امام بنانا، جائز نہیں گناہ ہے۔ اس
کے پیچھے کوئی بھی نماز جائز نہیں چاہے فرض نماز ہو
یا تراویح۔ دونوں کا ایک ہی حکم ہے۔
ہاں اگر کسی کی داڑھی قدرتی طور پر ہی چھوٹی
ہو وہ داڑھی کٹواتا نہ ہو تو اس کے پیچھے نمازاور تراویح پڑھ
سکتے ہیں جبکہ وہ امامت کی دیگر شرائط پر پورا اُترتا ہو۔
مفتی اعظم پاکستان
مفتی وقار الدین صاحب رحمۃ اللہ علیہ فرماتے
ہیں: ”مذہب صحیح پر ایک مشت داڑھی رکھنا واجب ہے ۔
منڈوانے والا یا کاٹ کر حد شرعی سے کم کرنے والا فاسق ہے ۔ فاسق
کی امامت مکروہ اور اس کو امام بنانا گناہ ہے ۔ اس کے پیچھے جو
نمازیں پڑھی جائیں گی ، ان کو دوبارہ پڑھنا واجب ہے
۔ فرض اور تراویح سب کا حکم ایک ہی ہے ۔ جو حفاظ
ایسا کرتے ہیں کہ رمضان میں داڑھی رکھتے ہیں اور
رمضان کے بعد کٹوا دیتے ہیں ، وہ عوام اور شریعت کو دھوکہ دیتے
ہیں اور شریعت کو دنیا کمانے کے لیے استعمال کرتے
ہیں ، ان لوگوں کے قول وفعل کا اعتبار نہیں کیا جائے گا۔“ (وقارالفتاوی،جلد2،صفحہ
223،مطبوعہ بزم وقارالدین ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟