مجیب: ابوصدیق محمد ابوبکر عطاری
فتوی نمبر:WAT-1665
تاریخ اجراء: 02ذوالقعدۃالحرام1444 ھ/22مئی2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اگرتوواقعی
فرش صاف ہے اور جو نجاست پڑی تھی ، وہ خشک ہو کرختم ہوگئی اوراس نجاست کا اثر یعنی رنگ اور بو ختم ہو چکا ہے
تو اس صورت میں وہ فرش پاک ہے اور ایسی صورت میں اس فرش پر نماز ہو جائے گی،خواہ مصلی
باریک ہو یا موٹا، بلکہ مصلی بچھائے بغیر بھی نماز
ہو جائے گی ۔بہار شریعت
میں ہے ’’ ناپاک زمین اگر خشک ہو جائے اور نَجاست کا اثر یعنی
رنگ و بو جاتا رہے پاک ہو گئی، خواہ وہ ہوا سے سوکھی ہویا دھوپ یا
آگ سے مگر اس سے تیمم کرنا جائز نہیں ،نماز اس پر پڑھ سکتے ہیں۔۔۔۔اگر
پتھر ایسا ہو جو زمین سے جدا نہ ہو سکے تو خشک ہونے سے پاک ہے ورنہ
دھونے کی ضرورت ہے۔ ‘‘ (بہار شریعت، ج1، حصہ2، ص401، مکتبۃ المدینہ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی
اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟