Jaib Mein Tasveer Ho To Namaz Ka Hukum

جیب میں تصویر ہو تو نماز کا حکم

مجیب: مولانا ذاکر حسین عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-2628

تاریخ اجراء: 26رمضان المبارک1445 ھ/06اپریل2024  ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   اگر جیب میں تصویرہوتونمازکاکیاحکم ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   جیب میں تصویر ہو تو نماز بلا کراہت ہو جائے گی۔

   چنانچہ بہارشریعت میں ہے:" تھیلی یا جیب میں تصویر چھپی ہوئی ہو، تو نماز میں کراہت نہیں۔"(بہارشریعت، ج0 1 ، حصہ 03،ص628، مکتبۃ المدینہ)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم