مجیب:ابومحمد محمد فرازعطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-834
تاریخ اجراء:04رجب المرجب1444ھ/27جنوری2023ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
جہری وسری قراءت کا کیا مطلب ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جہری قراءت کا مطلب ہے بلند آواز سے قراءت کرنا اور اس میں کم از
کم اتنی بلند آواز سے قراءت
کرنا ضروری ہےکہ دوسرے لوگ جوامام صاحب سے پیچھے پہلی صف میں موجود ہوں وہ سن
سکیں۔اورسری قراءت کا مطلب ہے آہستہ آواز میں قراءت
کرنااور اس میں کم از کم اتنی آوازسے قراءت کرنا ضروری ہے کہ اگر کوئی شور و غُل نہ
ہو ،تو خود سن سکے۔
صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ
علیہ فرماتے ہیں:”جہر کے یہ معنی ہیں کہ دوسرے لوگ
یعنی وہ کہ جو صفِ اول میں ہیں سن سکیں، یہ ادنیٰ
درجہ ہے اور اعلیٰ کے لئے کوئی حد مقرر نہیں اور آہستہ
یہ کہ خود سن سکے۔“(بہارِ شریعت، جلد1،صفحہ 544،مکتبۃ
المدینہ، کراچی)
ایک اور مقام پر لکھتے ہیں:”قراءت میں اتنی آواز درکار
ہے کہ اگر کوئی مانع مثلاً ثقلِ سماعت ، شور وغل نہ ہو ، تو خود سن سکے، اگر
اتنی آواز بھی نہ ہو ، تو نماز نہ ہوگی۔“(بہارِ
شریعت، جلد1،صفحہ 544،مکتبۃ المدینہ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟