Isha Parhne Wale Ke Piche Maghrib Ki Namaz Parhna

عشاء پڑھنے والے کے پیچھے مغرب کی نماز پڑھنا

مجیب:ابوالفیضان مولانا عرفان احمد عطاری

فتوی نمبر:WAT-2104

تاریخ اجراء: 19ربیع الاول1445 ھ/06اکتوبر2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   ایک شخص نمازِ عشاء پڑھنے لگاہے،دوسراآ کرکہتاہے کہ میری نمازِ مغرب رہتی ہے،میں نمازِ مغرب میں تمہاری اقتدا کرلیتا ہوں ، کیا ایساہوسکتاہے کہ نمازِ عشاء پڑھنے والے کے پیچھے مغرب کی نماز کی نیت کی جائے ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   پوچھی گئی صورت میں نمازِ عشاء پڑھنے والے کے پیچھے مغرب پڑھنے والے کی نماز نہیں ہوگی ، کیونکہ دونوں کی نماز ایک نہیں  اور اقتدا کی شرائط میں سے ایک شرط یہ ہے کہ دونوں کی نماز ایک ہو ۔ فتاویٰ عالمگیری میں ہے  : "لا يصح اقتداء مصلي الظهر بمصلي العصر"۔( فتاویٰ عالمگیری ، کتاب الصلاۃ ، جلد 1 ، صفحہ 86 ، مطبوعہ کوئٹہ )

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم